حکومت اور اپوزیشن کے درمیان 9 آرڈیننس کی منظوری کو واپس لینے کا معاملہ طے پا گیا

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان 9 آرڈیننس کی منظوری کو واپس لینے کا معاملہ طے پا ...
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان 9 آرڈیننس کی منظوری کو واپس لینے کا معاملہ طے پا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت اور اپوزیشن کے درمیان 9 آرڈیننس کی منظوری کو واپس لینے کا معاملہ طے پا گیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیرصدارت میں حکومت اور اپوزیشن کا اجلاس ہوا،اجلاس میں وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی ،وفاقی وزرااسدعمر اورفروغ نسیم شریک ہوئے،اجلاس میں پیپلزپارٹی کے راجہ پرویز اشرف، نویدقمر ،مسلم لیگ ن کے ایاز صادق،راناثنااللہ اور رانا تنویر نے شرکت کی،اجلاس میں نیب آرڈیننس سمیت متفقہ قانون سازی سے متعلق مشاورت کی۔
اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان 9 آرڈیننس کی منظوری کو واپس لینے کا معاملہ طے پا گیا،ایوان سے پاس کردہ 6بلزمیں سے 4 دوبارہ اتفاق رائے سے منظور کرائے جائیں گے جبکہ 2بلزکو قائمہ کمیٹی کو بھجوا کر ترامیم کے ساتھ ایوان سے منظور کرایا جائے گا،9میں سے3آرڈیننس منظور تصور کئے جائیں گے۔