پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ،ڈالربھی مزید سستا ہوگیا

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ،ڈالربھی مزید سستا ہوگیا
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ،ڈالربھی مزید سستا ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ہنڈرڈ انڈیکس میں 1195پوائنٹس کا شاندار اضافہ ہوا ہے جس سے 100انڈیکس 42پانچ سو کی حد بھی عبور کرگیا ہے جبکہ مارکیٹ میں دن بھرتیزی کا رجحان رہا۔ ادھر ڈالر کی قدر میں مزید کمی کے بعد ڈالر اوپن مارکیٹ میں پچاس پیسے سستا ہوگیاہے۔


کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار شروع ہوا تو ابتدائی دو گھنٹے میں ہی100انڈیکس میں 850پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔دن کا آغاز41,357.56سے ہوا جو بڑھتا ہوا42,552.84تک جا پہنچا۔اس وقت 100انڈیکس 42,541.86پر ٹریڈ کرتا دکھائی دے رہا ہے۔مارکیٹ میں 117,965,330 سے بھی زیادہ شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت6,262,644,092 پاکستانی روپے رہی۔


دوسری جانب ڈالر کی قدر میں بھی 50پیسے کی کمی ہوگئی ہے۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 155.80سے کم ہوکر155.30ہوگئی ہے جبکہ انٹر بینک میں ڈالر 22 پیسے سستا ہوگیاہے۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 155.07 سے کم ہوکر 154.85 روپے پرفروخت ہورہا ہے۔گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 50 پیسے کا واضح اضافہ ہوا تھا۔
واضح رہے گزشتہ روز پاکستان سمیت دنیا بھرکی اسٹاک مارکیٹ میں مندی چھائی رہی ۔خام تیل اور سونے کی قیمت بھی بڑھ گئی تھی جس کی وجہ مشرق وسطیٰ میں ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کو قرار دیا گیا۔

مزید :

اہم خبریں -بزنس -