افغانستان میں بھی غیر ملکی فورسز کا ڈرون حملہ

افغانستان میں بھی غیر ملکی فورسز کا ڈرون حملہ
افغانستان میں بھی غیر ملکی فورسز کا ڈرون حملہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل(ویب ڈیسک) افغان صوبے ہرات میں غیرملکی فورسز کے ڈرون حملے کے نتیجے میں طالبان کمانڈر ملا رسول اپنے 30 سے زائد ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گئے ہیں۔افغان میڈیا کے مطابق گزشتہ روز بدھ کی شام چار بجے غیر ملکی فورسز کے چار ڈرون طیاروں نے مختلف گھروں کو نشانہ بنایا جس میں خواتین اور بچوں سمیت 40 شہری بھی جان کی بازی ہار گئے ہیں۔دوسری جانب مقامی حکومتی حکام کی جانب سے اس حملے کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔مقامی ہسپتال کے حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دس افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد دے دی گئی ہے۔

یاد رہے ماضی میں افغانستان میں امریکی اور نیٹو افواج کی جانب سے ڈرون حملوں میں کئی عام شہری جان بحق اور زخمی ہوچکے ہیں۔افغانستان میں نیٹو افواج اور طالبان اور داعش کے مسلح افراد ایک دوسرے کو حملوں کا نشانہ بناتے رہتے ہیں اور بسا اوقات عام بے گناہ شہری بھی ان حملوں کا نشانہ بنتے ہیں۔