40 برسوں سے اپنی مدد آپ کے تحت چلنے والے ڈیزرٹ فلاور سیکنڈری پبلک سکول کی بلڈنگ پر قبضہ

40 برسوں سے اپنی مدد آپ کے تحت چلنے والے ڈیزرٹ فلاور سیکنڈری پبلک سکول کی ...
40 برسوں سے اپنی مدد آپ کے تحت چلنے والے ڈیزرٹ فلاور سیکنڈری پبلک سکول کی بلڈنگ پر قبضہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر   ) عمرکوٹ میں چالیس برسوں سے اپنی مدد آپ کے تحت چلنے والے ڈیزرٹ فلاور سیکنڈری پبلک سکول کی بلڈنگس پر مبینہ  قبضہ کرنے کیلئے سندھ ایجوکیشن فائونڈیشن کی سازش کیےجانےکاانکشاف عمرکوٹ کی سماجی سول سوسائٹی شہری حلقوں میں تشویش کی  لہرڈیزرٹ فلاورسکینڈری پبلک اسکول انتظامیہ کا شدید احتجاج اعلیٰ حکام سے معاملےکافوری نوٹس لینے کا مطالبہ ۔

تفصیلات کےمطابق   سکول مینیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمن حاجی محمد اسلم افغانی مبارک حسین اور حاجی محمد ہاشم کی قیادت میں شدید احتجاج کیا احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے حاجی محمد اسلم افغانی اور حاجی محمد ہاشم سمیجو نے کہا کہ یہ سکول 1981 سے اپنی مدد کےتحت   شہر کے مخیر حضرات کے تعاون سے چالیس سال سے غریب اور متوسط طبقے کے لوگوں کے طلبہ اور طالبات کو سستی معیاری اعلیٰ  بہترین تعلیم دے رہا ہے یہ ادارا کم آمدنی کم فیس اور مخیر حضرات کی مدد سے پرائمری سے لیکر سینکڈری پبلک سکول تک جا پہنچا ہے اور اس کی بہترین تعلیمی کارگردگی نے دوسرے تعلیمی اداروں کو ایک ماڈرن سکول کی مثال قائم  کرکے دکھایا ہے اس میں بچوں اور بچیوں دونوں کے اساتذہ مقرر ہیں جو انتہائی   محنت جفاکشی سے اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں اور ان کی ماہوار تنخواہیں بھی ادارہ  برداشت کررہا ہے اور اس عوامی فنڈز سے اس سکول کے 26 نئے کمرے باتھروم سمیت مکمل طور تعمیر کرائے گئے ہیں انہوں نے کہا اب مبینہ طور پر  سندھ ایجوکیشن فائونڈیشن انتظامیہ والوں کی اس عوامی ادارے سکول کی بلڈنگ پر قبضہ کرنے کی نیت ہوگئی ہے اور اب سکول کی بلڈنگ پر قبضہ کرنے کیلئے سازشیں کررہے ہیں ہم ان سازشوں کو ناکام بنائیں گے ۔

اس سکول کی مینجمنٹ کمیٹی کا احتجاجی اجلاس چیئرمن حاجی محمد اسلم افغانی کی صدارت میں ہوا جس میں تمام میمبران حاجی محمد ہاشم سمیجو مبارک حسین ناگوری گھنشام داس مہیشوری پرنسال حاجی نیک محمد شریمتی جانکی دیوی محترمہ شاہینہ شاہ اور دیگر میمران نے شرکت کی اجلاس میں متفقہ قرارداد پاس کرکے صوبائی سیکریٹری شوشل ویلفئر ڈیپاٹمنٹ کراچی ڈاریکٹر سندھ ایجوکیشن فائونڈیشن کراچی اور ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ کو اس منظور شد قرارداد کی کاپیاں بھیج کر مطالبہ کیا گیا کہ عمرکوٹ کے اپنے مدد آپ کے تحت چالیس برس سے چلنے والے تعلیمی ادارے ڈیزرٹ فلاور سیکنڈری پبلک سکول عمرکوٹ کو اپنی اسی پوزیشن میں جیسے چل رہا اسے چلنے دیا جائے اس قدیم ادارے کو کسی اور تعلیمی ادارے کے حوالے نہیں کیا جائے اس سے یہ قدیم سکول تباہ ہوجائے گا ۔

یہ ادارا عمرکوٹ کے شہریوں کی پراپرٹی ہے اور ان کے بچوں اور بچیوں کی تعلیم و تربیت کا بہترین ذریعہ ہے بہت کم فیس پر چالیس برسوں سے غریبوں کے بچوں کو معیاری تعلیم دے رہا ہے اس قرارداد پاس کرنے کے بعد انہوں نے متعلقہ حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ سندھ ایجوکیشن فائونڈیشن کو اس سکول پر قبضہ کرنے کی سازشوں سے روکا جائے ورنہ ہمارے احتجاج کا دائرہ مزید تیز کیا جائے گا۔