فواد چوہدری کی تنقید،چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا ردعمل بھی آگیا

فواد چوہدری کی تنقید،چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا ردعمل بھی آگیا
فواد چوہدری کی تنقید،چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا ردعمل بھی آگیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فواد چوہدری کی جانب سے اسلامی نظریاتی کونسل پر تنقید پر کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز کا ردعمل بھی آگیا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہافواد چوہدری کا بیان سمجھ سے بالاتر ہے۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا وفاقی وزیراگر دلائل دیں تو ہم غور کرنے پر تیارہیں۔انہوں نے کہا فواد چوہدری کاٹویٹ بہت سخت تھا،وہ ہم سے رابطہ کرتے تو ہم ان کی تسلی کراتے۔قبلہ ایاز نے کہا ہم نے ان کے قمری کلینڈر کو سراہاتھا۔ کونسل ایک آئینی ادارہ ہے۔انہوں نے کہانیب قوانین کا شرعی جائزہ لیا ہے اس کے بعد فیصلہ دیا ہے۔نیب قوانین پر حکومت خود عدم اعتماد کرچکی ہے.ہمارے کام کی تحسین و تائید ہونی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ وہ فیصلہ کرچکے ہیں کہ اپنی تجاویز وزارت مذہبی امور کو دیں گے۔

واضح رہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فود چوہدری نے کہا’اسلامی نظریاتی کونسل کی کارکردگی پر سنجیدہ سوالات ہیں، آج تک مذہبی طبقات کی سوچ کو نظریاتی کونسل سے کوئی رہنماءنہیں ملی، ایسے ادارے پرکروڑوں روپے خرچ کرنے کا جواز میری سمجھ سے بالاتر ہے، ادارے کی تشکیل نو¿ کی ضرورت ہے۔جدید تقاضوں سےہم آھنگ ، انتہاءجید لوگ اس ادارے کو سنبھالیں‘۔

مزید : قومی