حارث رﺅف کے بعد شاداب خان نے بھی کمال کر دیا

حارث رﺅف کے بعد شاداب خان نے بھی کمال کر دیا
حارث رﺅف کے بعد شاداب خان نے بھی کمال کر دیا

  



ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان سپنر شاداب خان نے بنگلہ دیش پریمیر لیگ (بی پی ایل) میں عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی کے ذریعے اپنی ٹیم ڈھاکہ پلوٹون کو کامیابی دلا دی۔

تفصیلات کے مطابق بی پی ایل ٹیم ڈھاکہ پلوٹون نے شاداب خان کی آل راﺅنڈ کارکردگی کی بدولت رنگپور رینجرز کو 64 رنز سے ہرا دیا۔ فاتح الیون نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 145 رنز بنائے اور شاداب خان ناقابل شکست 31 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ آصف علی 9 اور فہیم اشرف 5 رنز بنا پائے۔

شاداب خان نے عمدہ بیٹنگ کی بدولت ناصرف مخالف ٹیم کو اچھا ہدف دینے میں کلیدی کردار ادا کیا بلکہ اس کے بعد باﺅلنگ میں بھی اچھی کارکردگی دکھائی اور 2 وکٹیں حاصل کر کے اپنی ٹیم کی کامیابی میں نمایاں کردار ادا کیا اور رنگپور رینجرز کی ٹیم 15.3 اوورز میں صرف 84 رنز پر ہی ہمت ہار گئی۔

مزید : کھیل


loading...