امریکہ کیخلاف بیلسٹک میزائلوں کا استعمال لیکن دراصل یہ کیا ہیں اور کتنی دور مار کر سکتے ہیں ؟

امریکہ کیخلاف بیلسٹک میزائلوں کا استعمال لیکن دراصل یہ کیا ہیں اور کتنی دور ...
امریکہ کیخلاف بیلسٹک میزائلوں کا استعمال لیکن دراصل یہ کیا ہیں اور کتنی دور مار کر سکتے ہیں ؟

  



تہران(نیوزڈیسک)ایران نے بدھ کو عراق میں موجود2امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کیلئے بیلسٹک میزائل استعمال کئے لیکن یہ بیلسٹک میزائل کیا ہیں اور یہ کس قسم کا موادلے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں؟بیلسٹک میزائلزکے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ اپنے ہدف کو تیزی اور درست طریقے سے نشانہ بناتے ہیں۔

روزنامہ جنگ کے مطابق میزائل دو قسم کے ہوتے ہیں‘ ایک کروز اور دوسرا بیلسٹک میزائل‘ کم ممالک کے پاس بیلسٹک میزائل کی ٹیکنالوجی ہے‘ہر ملک کے پاس یہ میزائل مختلف رینج کے ہوتے ہیں لیکن ٹیکنالوجی تقریباً ایک جیسی ہے۔بیلسٹک میزائل میڈیم ‘شارٹ‘ انٹر میڈیٹ اوربین البراعظمی ہوتا ہے۔یہ میزائل 500 کلومیٹر سے 5500 سے زیادہ کلومیٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتے ہیں‘بیلسٹک میزائل ہر قسم کا دھماکاخیز مواد لے جانے کی صلاحیت رکھتاہے ‘یہ میزائل لڑاکا طیاروں‘ بحری جہازوں اور زمین سے اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی