انگلینڈ کا اہم ترین باﺅلر جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز سے باہر ہو گیا

انگلینڈ کا اہم ترین باﺅلر جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز سے باہر ہو گیا
انگلینڈ کا اہم ترین باﺅلر جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز سے باہر ہو گیا

  



کیپ ٹاﺅن (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باﺅلر جیمز اینڈرسن پسلیوں میں انجری کے باعث جنوبی افریقہ کے خلاف چار ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے بقیہ دو میچوں سے باہر ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جیمز اینڈرسن جنوبی افریقہ کیخلاف نیولینڈز میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تاہم انگلش ٹیم نے اس میچ میں 189 رنز سے فتح حاصل کی۔ میچ کے بعد جیمز اینڈرسن کا ایم آر آئی سکین کیا گیا جس میں انجری کے انکشاف کے بعد انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے فاسٹ باﺅلر کے سیریز سے باہر ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

اس سے قبل روری برنز بھی انجری کے باعث سکواڈ سے باہر ہوئے جبکہ فاسٹ باﺅلر جوفرا آرچر بھی کہنی کی انجری کے باعث کیپ ٹاﺅن ٹیسٹ میچ میں شریک نہیں ہو سکے تھے تاہم ان کے تازہ ترین سکینز کی رپورٹس کلیئر ہیں اور وہ باقی دو میچ کھیلنے کیلئے دستیاب ہیں۔

مزید : کھیل


loading...