امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ کا خطرہ ٹلنے کے بعد سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ کا خطرہ ٹلنے کے بعد سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہو ...
امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ کا خطرہ ٹلنے کے بعد سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کے گزشتہ روز کے بیان کے بعد ایران کے ساتھ کشیدگی میں کمی ہوتی دکھائی دے رہی ہے جس کا اثر دنیا بھر کے کاروبار پر بھی دکھائی دے رہا ہے اور اب پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں بڑے پیمانے پر کمی دیکھنے میں آئی ہے جبکہ پاکستانی سٹاک ایکسچینج میں بھی تیزی واقع ہوئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2500 روپے کمی ہوگئی ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 90 ہزار 500 روپے پر آ گئی ہے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں دو ہزار 141 روپے کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں 77 ہزار 590 روپے ہو گئی ہے ۔

دوسری جانب سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر 1165 پوائنٹس کا اضافہ ہواہے ، سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 41 ہزار 357 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر میں اس میں بہتری آنا شرو ع اور اس ترقی کا رجحان کاروبار کے اختتام تک رہا ۔ 100ا نڈیکس 1165 پوائنٹس کے ساتھ 42 ہزار 523 پوائنٹس پر پہنچ گیاہے ۔سٹاک مارکیٹ میں 249,492,720 حصص کا کاروبار کیا گیا جس کی مالیت 11,698,154,551 روپے تھی ۔

یاد رہےکہ گزشتہ چند دنوں میں سونے کی قیمت میں اچانک 2600 روپے اضافہ دیکھنے میں آیا تھا اور فی تولہ قیمت 93 ہزار 400 روپے سے بھی اوپر پہنچ گئی تھی تاہم اب اس کو بریک لگ چکی ہے اور قیمت میں کمی کا سفر شروع ہو چکا ہے ۔

مزید : بزنس


loading...