مردہ قرار دئیے جانے کے بعد غسل کے دوران زندہ ہو جانے والی خاتون کیساتھ کیا ہوا؟ ناقابل یقین خبر آ گئی

مردہ قرار دئیے جانے کے بعد غسل کے دوران زندہ ہو جانے والی خاتون کیساتھ کیا ...
مردہ قرار دئیے جانے کے بعد غسل کے دوران زندہ ہو جانے والی خاتون کیساتھ کیا ہوا؟ ناقابل یقین خبر آ گئی

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) گزشتہ روز عباسی شہید ہسپتال میں مردہ قرار دی گئی اور غسل کے دوران زندہ ہونے والی خاتون رشیدہ بی بی آج انتقال کر گئیں۔

تفصیلات کے مطابق رشیدہ بی بی کو گزشتہ روز عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قراردے کرڈیتھ سرٹیفکیٹ کر دیا۔ یہ واقعہ گزشتہ شب ڈیڑھ بجے ایدھی سرد خانے میں پیش آیا، رشیدہ بی بی کے اہل خانہ انہیں ایدھی سردخانے لے آئے جہاں ان کی لاش پون گھنٹے تک سرد خانے اور پھر ایک گھنٹے غسل کیلئے رکھی رہی۔

رشیدہ بی بی کو جب غسل دینے کیلئے لایا گیا اور جیسے ہی ان پر گرم پانی ڈلا تو وہ اٹھ کر کھڑی ہوگئیں، جس پر وہاں موجود خواتین نے خوف کی وجہ سے دوڑ لگا دی، خاتون کو ہوش میں آنے کے بعد دوبارہ عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں وہ آج انتقال کر گئی ہیں۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی