پی ٹی آئی حکومت کی بڑی کامیابی، کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ 73 فیصد کم، ٹیکس کتنا وصول کیا ؟ وزارت خزانہ نے خوشخبری سنادی

پی ٹی آئی حکومت کی بڑی کامیابی، کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ 73 فیصد کم، ٹیکس کتنا وصول ...
پی ٹی آئی حکومت کی بڑی کامیابی، کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ 73 فیصد کم، ٹیکس کتنا وصول کیا ؟ وزارت خزانہ نے خوشخبری سنادی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کا کرنٹ اکاوَنٹ خسارہ 72.9 فیصد تک کم ہوچکا ہے جبکہ مالیاتی خسارہ 1.6 فیصد تک محدودہوگیاہے، ایف بی آر نے اب تک 2085 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کی ہیں۔

ترجمان وزارت خزانہ نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت کے ٹھوس اقدامات سے معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، 2019 میں سخت پالیسی اقدامات سے معیشت سست روی کا شکار رہی، توقع ہے کہ معیشت 2020 کے اختتام تک بحالی کی جانب بڑھے گی، عالمی بینک نے بھی اپنی رپورٹ میں حکومتی اقدامات کو سراہا ہے، حکومت افراط زرمیں کمی، روزگار کے مواقع کی فراہمی اور گروتھ میں اضافے کےلئے کوشاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کا کرنٹ اکاوَنٹ خسارہ 72.9 فیصد تک کم ہوچکا ہے جبکہ مالیاتی خسارہ 1.6 فیصد تک محدودہوگیاہے۔

ترجمان وزارت خزانہ کے مطابق ایف بی آر نے اب تک 2085 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کی ہیں، زرعی شعبے کے استحکام کےلئے 287 ارب کے 13 میگا پراجیکٹس منظورکیے گئے، پی ایس ڈی پی کی مدمیں 301 ارب روپے جاری ہو چکے ہیں۔

مزید : بزنس


loading...