”ٹینس بال کرکٹ کو بھی شہرت ملنی چاہئے کیونکہ حارث رﺅف نے۔۔۔“ پاکستانی فاسٹ باﺅلر کی عمدہ کارکردگی رمیز راجہ کو بھی بھا گئی

”ٹینس بال کرکٹ کو بھی شہرت ملنی چاہئے کیونکہ حارث رﺅف نے۔۔۔“ پاکستانی فاسٹ ...
”ٹینس بال کرکٹ کو بھی شہرت ملنی چاہئے کیونکہ حارث رﺅف نے۔۔۔“ پاکستانی فاسٹ باﺅلر کی عمدہ کارکردگی رمیز راجہ کو بھی بھا گئی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے مایہ ناز سابق کرکٹر رمیز راجہ نے بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں حارث رﺅف کی عمدہ کارکردگی کو دیکھتے ہوئے کہا ہے کہ ٹینس بال کو بھی شہرت ملنی چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق حارث رﺅف کی بگ بیش لیگ میں ہیٹ ٹرک کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ حارث رﺅف پاکستان میں فاسٹ باﺅلنگ کی زبردست کہانیوں میں سے ایک ہیں کہ کس طرح ٹیپ بال کے ذریعے ملک میں بہترین ٹیلنٹ سامنے آتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب ٹینس بال کی اہمیت ماننے کا وقت آ گیا ہے اور کرکٹ اکیڈمیز میں ٹینس بال کیساتھ باﺅلنگ کرنا لازمی ہونا چاہئے۔

مزید : کھیل


loading...