’ ایران خلیج میں عداوت پر مبنی رویہ ترک کردے‘ برطانوی وزیر اعظم نے حسن روحانی کو فون گھمادیا

’ ایران خلیج میں عداوت پر مبنی رویہ ترک کردے‘ برطانوی وزیر اعظم نے حسن ...
’ ایران خلیج میں عداوت پر مبنی رویہ ترک کردے‘ برطانوی وزیر اعظم نے حسن روحانی کو فون گھمادیا

  



لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے ایرانی صدر حسن روحانی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ایران خلیج میں عداوت پر مبنی رویہ ترک کردے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق بورس جانسن اور روحانی کے درمیان گفتگو کا سلسلہ 20 منٹ تک جاری رہا جس کے دوران برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ خلیج میں ایران کو اپنی روش تبدیل کرنی پڑے گی ۔

برطانوی وزیر اعظم ہاﺅس کے ترجمان نے صحافیوں کو بتایا کہ دونوں رہنماﺅں کے درمیان قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا ۔برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ وہ ایران کے ساتھ ہونے والے نیوکلیئر معاہدے پر کاربند رہے گا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ دہری شہریت کے حامل ان ایرانی نژاد برطانوی شہریوں کو رہا کیا جائے جن کو ایران نے حراست میں لے رکھا ہے۔

مزید : بین الاقوامی /برطانیہ


loading...