ملک کے بڑے آئینی ادارے نے چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری کو طلب کرلیا

ملک کے بڑے آئینی ادارے نے چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری کو طلب کرلیا
ملک کے بڑے آئینی ادارے نے چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری کو طلب کرلیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن نے گوشواروں میں ابہام پر چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوز رداری کوطلب کرلیا ہے ، انھیں 14جنوری کو وکیل کے ذریعے یا ذاتی حیثیت میں الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

نجی نیوز چینل کے مطابق الیکشن کمیشن نے چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری کونوٹس جاری کرکے 14جنوری کوطلب کرلیا ہے ، بلاول بھٹوزرداری کونوٹس جمع کروائے گئے گوشواروں میں تضاد پر جاری کیا گیا ہے ۔ نوٹس میں ہدایت کی گئی ہے کہ بلاول بھٹو زرداری ذاتی حیثیت یا وکیل کے ذریعے 14جنوری کو الیکشن کمیشن میں پیش ہوں۔

ٓٓذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹوزرداری کومتعدد بار گوشواروں میں تضاد دور کرنے کا موقع فراہم کیا گیا ہے جبکہ بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار پر بھی اعتراض اٹھایاگیا تھا۔

مزید : اہم خبریں /قومی


loading...