”تیار ہو جاﺅ! ہم آ رہے ہیں“ آسٹریلین کپتان نے بھارت کیخلاف ’طبل جنگ‘ بجا دیا
سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے دورہ بھارت کیلئے روانہ ہوتے ہی طبل جنگ بجا دیا ہے جن کا کہنا ہے کہ ان کا گیم پلان بھارتی کنڈیشنز میں بہترین کام کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق ایرون فنچ نے کہا کہ ”ہمیں یہ سوچ کر بہت اعتماد مل رہا ہے کہ بھارتی کنڈیشنز کیلئے ہمارا گیم پلان بہترین ہے۔ جب آپ کسی دوسرے خطے میں جا کر کھیلتے ہیں تو آپ کو اپنے گیم پلان کے بارے میں تشویش ہوتی ہے کیونکہ میزبان ٹیم کو ہوم گراﺅنڈز اور کنڈیشنز کے باعث بہت بڑا فائدہ حاصل ہوتا ہے۔“
انہوں نے کہا ”بھارت ہو یا پاکستان یا پھر سری لنکا، ان کی ہوم کنڈیشنز کے باعث آپ کو اپنے گیم پلان کے بارے میں تشویش لاحق ہو ہی جاتی ہے۔ لیکن یہ اعتماد ہونا کہ ہماری صلاحیتیں اور گیم پلان بھارت کو بھارت میں شکست دینے کیلئے بہترین ہے، تو اس سے مورال بہت بلند ہوتا ہے۔“