باپ نے بیٹی کو نہر پر لے جا کر بے دردی سے قتل کردیا ،وجہ جان کر آپ کوبھی شدید افسوس ہو گا

باپ نے بیٹی کو نہر پر لے جا کر بے دردی سے قتل کردیا ،وجہ جان کر آپ کوبھی شدید ...
باپ نے بیٹی کو نہر پر لے جا کر بے دردی سے قتل کردیا ،وجہ جان کر آپ کوبھی شدید افسوس ہو گا

  



شیخوپورہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن )خان پور نہر پر جواں سال لڑکی کے قتل کا معمہ حل ہو گیا، پولیس کاکہنا ہے کہ مہوش کو اس کے والد نے غیرت کے نام پر قتل کیا ۔ساندے میں رہنے والی 22سالہ مقتول مہوش کی لاش 2جنوری کو خان پور نہر کے قریب گڑھے سے ملی تھی جس کی بائیو میٹرک کے ذریعے شناخت کی گئی ۔مقتولہ کے والد اختر سے پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے جرم کا اعتراف کرلیا۔ ملزم نے بتایا کہ اسے مہوش کے کردار پر شک تھا، اس نے اپنے ملازم حیدرعلی کی مدد سے مہوش کو خان پور نہر پر لے جاکر قتل کر دیا اور لاش گڑھے میں پھینک دی ۔ واردات کے بعد ملزم نے لڑکی کے لاپتہ ہونے کی جھوٹی رپورٹ تھانہ شاہدرہ میں درج کرا دی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...