کہیں فواد چودھری کے ساتھ وہ مسئلہ تو نہیں؟ اسلامی نظریاتی کونسل سے متعلق وفاقی وزیرکے بیان پرحفیظ اللہ نیازی نے تشویشناک خدشے کا اظہار کردیا

کہیں فواد چودھری کے ساتھ وہ مسئلہ تو نہیں؟ اسلامی نظریاتی کونسل سے متعلق ...
کہیں فواد چودھری کے ساتھ وہ مسئلہ تو نہیں؟ اسلامی نظریاتی کونسل سے متعلق وفاقی وزیرکے بیان پرحفیظ اللہ نیازی نے تشویشناک خدشے کا اظہار کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے کہاہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان میں کئی لوگوں کیلئے وجہ نزاع ہے کہیں فواد چودھر ی کے ساتھ وہ مسئلہ تو نہیں ہے ؟ نیب تو آئین پاکستان کیخلاف ورزیاں کرتی رہی ہے۔
جیونیوز کے پروگرام م”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ فواد چودھری سے مودبانہ گزارش ہے کہ وہ ہاتھ کوتو کنٹرول کریں مگر زبان پر بھی توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ وہ کہنا کیا چاہتے ہیں؟اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان میں کئی لوگوں کیلئے وجہ نزاع ہے کہیں فواد چودھر ی کے ساتھ وہ مسئلہ تو نہیں ہے ؟
حفیظ اللہ نیازی کا کہناتھا کہ نیب تو آئین پاکستان کی خلاف ورزیاں کرتی رہی ہے ، پارلیمنٹ کی ترامیم تو سپریم کورٹ پرکھتی رہی ہے لیکن کبھی نیب کودیکھا ہے ، نیب کے پیچھے بڑی سوچی سمجھی سکیم کارفرما رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل 1962میں ایوب خان نے لیاقت علی خان کی تقریر کے مطابق بنائی تھی ، اسلامی نظریاتی کونسل کی ایک آئینی حیثیت ہے اور آئین اس کی حفاظت کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسلام کے مطابق قوانین بنانا اورپرکھنا یہ سب اسلامی چیزیں ہیں او ر آئین کے اندر آتی ہیں، اسلامی نظریاتی کونسل کاکردار تبدیل نہیں کیاجاسکتا ہے ، قر آن وسنت کے مطابق مشورہ دینا ،اسلامی نظریاتی کونسل کا کام ہے ۔