”اسلامی نظریاتی کونسل میں صرف یہ خاتون نہیں ہے “حافظ حمد اللہ نے فواد چوہدری کوتنقید کا نشانہ بنا دیا

”اسلامی نظریاتی کونسل میں صرف یہ خاتون نہیں ہے “حافظ حمد اللہ نے فواد ...
”اسلامی نظریاتی کونسل میں صرف یہ خاتون نہیں ہے “حافظ حمد اللہ نے فواد چوہدری کوتنقید کا نشانہ بنا دیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل میں تمام متعلقہ رکن موجود ہیں ، اگرکوئی نہیں ہے تو صرف حریم شاہ نہیں ہے، کونسل کے فیصلوں پرفواد چوہدری کا بیان ایک آئینی ادارے کی توہین ہے۔

اسلامی نظریاتی کونسل کے خلاف فواد چوہدری کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کونسل میں مذہبی اسکالر، آئینی و قانونی ماہرین بطور رکن شامل ہیں، اگر نہیں ہیں تو صرف حریم شاہ نہیں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ناقص کارکردگی اور بد زبانی کے باعث فواد چوہدری سے وزارت اطلاعات لے لی گئی تھی، فواد چوہدری دوسروں پر تنقید کی بجائے اپنی کارکردگی دکھائیں یا مستعفی ہوجائیں۔

اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین قبلہ ایاز کی جانب سے نیب آرڈیننس کی بعض شقوں کو غیر شرعی قرار دیے جانے کے بعد نیا تنازع کھڑا ہوگیا۔اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین قبلہ ایاز اور وفاقی وزیر سائنس ایںڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری آمنے سامنے آگئے اور ایک دوسرے کیخلاف بیانات داغ دیے۔فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ ایسے ادارے پر کروڑوں روپے خرچ کرنا سمجھ سے باہر ہے جس سے مذہبی طبقات کی سوچ کو کوئی مدد نہ ملی ہو، ہونا یہ چاہیے کہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ انتہائی جید لوگ اس ادارے کو سنبھالیں۔

مزید : قومی