بنگلہ دیشی ٹیم پاکستان آئے گی یا نہیں؟ بی سی بی نے اعلان کرنے کے بجائے ایسی درخواست کر دی کہ آپ کو بھی حیرت ہو گی

بنگلہ دیشی ٹیم پاکستان آئے گی یا نہیں؟ بی سی بی نے اعلان کرنے کے بجائے ایسی ...
بنگلہ دیشی ٹیم پاکستان آئے گی یا نہیں؟ بی سی بی نے اعلان کرنے کے بجائے ایسی درخواست کر دی کہ آپ کو بھی حیرت ہو گی

  



ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے متعلق حتمی فیصلہ کرنے کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے مزید وقت مانگ لیا ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیشی بورڈ پاکستان کی جانب سے پہلے ٹیسٹ سیریز کھیلنے کی پیشکش پر غور کرنا چاہتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بی سی بی کے صدر ناظم الحسن نے بدھ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا وہ آج دورہ پاکستان سے متعلق حتمی اعلان کر دیں گے۔ ان کا کہنا تھا ”ہم نے پی سی بی نے پہلے ٹی 20 سیریز کھیلنے کا کہا تھا لیکن اب انہوں نے پہلے ٹیسٹ سیریز کھیلنے کی پیشکش کی ہے اور کہا ہے کہ ٹی 20 سیریز بعد میں ٹی 20ورلڈکپ سے پہلے کھیل لی جائے گی لیکن ہم نے یہی جواب دیا ہے۔“

ان کا کہنا تھا کہ ” ہم نے پی سی بی کو بتایا ہے کہ ٹی 20 سیریز کھیلنے کے بعد واپس آ جائیں گے اور اگر بعد میں ہم دوبارہ پاکستان کے دورے کا شیڈول بنا سکے تو ٹیسٹ سیریز کھیلیں گے لیکن پی سی بی ٹیسٹ سیریز کھیلنے میں زیادہ دلچسپی رکھتا ہے کیونکہ یہ سیریز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹیسٹ چیمپین شپ کا حصہ ہے، اور ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ انہیں بعد میں ٹی 20 سیریز کھیلنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے، اس بارے میں حتمی فیصلہ ابھی کرنا ہے اور ہم کل اعلان کر دیں گے۔“

بی سی بی نے آج دورہ پاکستان کے حوالے سے کوئی اعلان تو نہیں کیا البتہ کوئی بھی فیصلہ کرنے کیلئے مزید وقت طلب کر لیا ہے۔ بنگلہ دیشی ٹیم نے رواں مہینے ٹی 20 اور ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان آنا تھا اور پی سی بی پر امید تھا کہ سری لنکن ٹیم کے کامیاب دورہ پاکستان کے بعد بنگلہ دیشی ٹیم بھی ضرور آئے گی لیکن بی سی بی کی جانب سے ناز نخرے دکھانے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

مزید : کھیل


loading...