”فواد چودھری یہ کام کرلیتے تو ایسی بات نہ کرتے“، چیئر مین اسلامی نظریاتی کونسل بھی میدان میں آگئے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئر مین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے کہاہے کہ فواد چودھر ی نے جلد بازی سے کام لیا ، وہ میر ے ساتھ بات کر لیتے تو ایسی بات نہ کرتے، فواد چودھری کے ساتھ میرے بہت اچھے تعلقات ہیں۔
نجی نیوز چینل 92نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے قبلہ ایاز نے کہا کہ جب اساتذہ کوہتھکڑیاں لگائی گئی تھیں تو ہم نے اس وقت بات کی تھی ، ہتھکڑیاں لگانااورتشہیر کرنا غیر شرعی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فواد چودھر ی نے جلد بازی سے کام لیا ، وہ میر ے ساتھ بات کر لیتے تو ایسی بات نہ کرتے ۔ قبلہ ایاز کا کہنا تھاکہ فواد چودھری سے میرے بہت اچھے تعلقات ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نیب کاعمومی رویہ بھی شریعت کیخلاف ہے جب پروفیسروں کو ہتھکڑیاں لگائی گئی تھیں تو ہم نے اس کوخلاف شریعت قراردیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ وعدہ معاف گواہ شریک جرم ہوتا ہے ، اس کوسزا دینی چاہئے ،یہ نہیں کہ اس کو باعزت بری کردیا جائے اورساتھ انعام بھی دیا جائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ نیب کے نئے آرڈیننس پر بھی تحفظات ہیں۔