”حارث رﺅف ایک دکان پر سیلز مین تھے اور لاہور قلندرز کے ٹرائلز میں آئے لیکن۔۔۔“ عاقب جاوید ان سے کیوں متاثر ہوئے اور پھر لاہور قلندرز سے کیا کہا؟ دلچسپ اور حیران کن انکشاف سامنے آ گیا

”حارث رﺅف ایک دکان پر سیلز مین تھے اور لاہور قلندرز کے ٹرائلز میں آئے ...
”حارث رﺅف ایک دکان پر سیلز مین تھے اور لاہور قلندرز کے ٹرائلز میں آئے لیکن۔۔۔“ عاقب جاوید ان سے کیوں متاثر ہوئے اور پھر لاہور قلندرز سے کیا کہا؟ دلچسپ اور حیران کن انکشاف سامنے آ گیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز کی دریافت حارث رﺅ ف نے بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں عمدہ کارکردگی کے ذریعے دنیا بھر کی توجہ حاصل کرنے والے حارث رﺅف کے بارے میں انتہائی دلچسپ انکشاف سامنے آیا ہے۔

نجی خبر رساں ادارے کے سپورٹس صحافی سلیم خالق نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ لاہور قلندرز نے حارث رﺅف کو سلیکٹ کیا تھا۔ عاقب جاوید نے مجھے بتایا کہ حارث رﺅف ٹرائلز کے دوران ہمارے پاس آیا اور وہ کسی دکان پر سیلز مین تھے جبکہ ساری کرکٹ ہی انہوں نے ٹیپ بال کیساتھ کھیل رکھی تھی لیکن ہم نے انہیں موقع دیا تو انہوں نے نیٹ پریکٹس میں انتہائی زبردست باﺅلنگ کروائی جس پر میں بے حد متاثر ہوا کیونکہ وہ ٹیپ بال کرکٹ ہی کھیلے تھے۔

صحافی کے مطابق عاقب جاوید نے مزید بتایا کہ میں نے حارث رﺅف کی باﺅلنگ دیکھنے کے بعد لاہور قلندرز سے کہا کہ اس کیساتھ 10 سال کا معاہدہ کریں اور عاطف رانا نے بغیر کوئی سوال کئے ان کیساتھ معاہدہ کر لیا۔ سلیم خالق نے کہا کہ عاقب جاوید اپنے کیرئیر میں وکٹیں لینے پر اتنا خوش نہیں ہوتے تھے جتنا آج حارث رﺅف کو وکٹیں لیتا دیکھ کر ہوتے ہیں، یہ بہت بڑی بات ہے کہ پاکستان کرکٹ کا حصہ بنے بغیر وہ بگ بیش لیگ کھیل رہے ہیں اور عمدہ کارکردگی دکھا رہے ہیں۔

مزید : کھیل