آپ کے ساتھ حریم شاہ کی تصاویر سامنے آئی ہیں ،اس نے کس حیثیت میں ملاقات کی ؟صحافی نے سوال کیا تو گورنر پنجاب چوہدری سرور نے حیران کن جواب دے دیا

آپ کے ساتھ حریم شاہ کی تصاویر سامنے آئی ہیں ،اس نے کس حیثیت میں ملاقات کی ...
آپ کے ساتھ حریم شاہ کی تصاویر سامنے آئی ہیں ،اس نے کس حیثیت میں ملاقات کی ؟صحافی نے سوال کیا تو گورنر پنجاب چوہدری سرور نے حیران کن جواب دے دیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ اگر کوئی کسی کے ساتھ تصاویر بنواتا ہے تو اس میں کوئی اتنا بڑا مسئلہ نہیں ہے ۔لاہور میں میڈیا سے بات چیت کے دوران جب ان سے حریم شاہ کے ساتھ تصاویر پر سوال اٹھایا گیا کہ آپ کے ساتھ حریم شاہ کی تصاویر سامنے آئی ہیں کیا حریم شاہ نے بطور پارٹی ورکر آپ سے ملاقات کے دوران تصاویر کھنچوائی ہیں؟۔اس پر جواب دیتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ دیکھیں بات یہ ہے کہ ایک دن میں تقریباً 200 سے 400 لوگ میرے ساتھ سیلفیاں لیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حریم شاہ کے ساتھ میری جو تصاویر ہیں وہ گورنر ہاو¿س کی نہیں ہیں، وہ کسی تقریب کی تصاویر ہیں، انہوں نے کہا کہ اگر کوئی کسی کے ساتھ تصویر کھنچوانا چاہتا ہے تو میں نہیں سمجھتا کہ میڈیا کو اس پر اتنا بڑا مسئلہ بنانا چاہیے۔

مزید : قومی