”آرمی ایکٹ میں ترمیم تعویزوں کی وجہ سے ہوئی ،یہ لوگ ویسے نہیں مانتے اس لیے ۔۔۔“شیخ رشید نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ کی بھی ہنسی چھوٹ جائے

”آرمی ایکٹ میں ترمیم تعویزوں کی وجہ سے ہوئی ،یہ لوگ ویسے نہیں مانتے اس لیے ...
”آرمی ایکٹ میں ترمیم تعویزوں کی وجہ سے ہوئی ،یہ لوگ ویسے نہیں مانتے اس لیے ۔۔۔“شیخ رشید نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ کی بھی ہنسی چھوٹ جائے

  



پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ملک میں اچھی فضا بنی ہے، اپوزیشن نے آرمی ایکٹ پر قانون سازی میں حمایت کی، آرمی چیف کی توسیع ہماری قومی ذمہ داری تھی، پہلے ہی کہا تھا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی حمایت کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ آرمی ایکٹ میں ترمیم تعویزوں کی وجہ سے ہوئی کیوں کہ یہ لوگ ویسے نہیں مانتے اس لیے تعویز کیے ہیں،تعویزوں کی جب ضرورت ہو کام آتے ہیں ۔

پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا میں سیاست کی ابابیل ہوں، میں نے کہا تھا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کام پکا ہے، عمران خان کا ایجنڈا احتساب اور احتساب ہے جو ہر صورت میں ہوگا، مارچ کے بعد احتساب اپنی اصل شکل میں آجائےگا، عمران خان اپنی آئینی مدت پوری کریں گے جب کہ مولانا فضل الرحمان نے دسمبر کی بات کی تھی لیکن دسمبر گزرگیا۔

مزید : قومی


loading...