صارفین کا انتظار بڑھ گیا ،سی این جی اسٹیشنز جمعے کے بجائے اب کب کھلیں گے ؟خبر آگئی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سی این جی صارفین کا انتظار مزید بڑھ گیا، سندھ بھر میں سی این جی سٹیشنز اب جمعہ کی بجائے اتوار کو کھلیں گے۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس جی سی نے جمعہ کی صبح 8 بجے سی این جی سٹیشنز نہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد اب سی این جی سیکٹر کو گیس اتوار کی صبح 7 بجے سے 12 گھنٹے کے لیے بحال کی جائے گی۔ایس ایس جی سی حکام کا کہنا ہے کہ مختلف گیس فیلڈز سے 35 تا 40 ایم ایم سی ایف ڈی کم مل رہی ہے، گیس کی کم مقدار کے سبب لائن پیک سخت متاثر ہے جبکہ انتہائی کم پریشر کی وجہ سے کمپنی کو گھریلو صارفین کو گیس پہنچانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل ایس ایس جی سی نے کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی سی اسٹیشنز جمعہ کو کھولنے کا اعلان کیا تھا۔