4 روزہ ٹیسٹ میچ کی تجویز، فاف ڈوپلیسی نے اپنے کرکٹ بورڈ کو بھی حیران پریشان کر دیا

4 روزہ ٹیسٹ میچ کی تجویز، فاف ڈوپلیسی نے اپنے کرکٹ بورڈ کو بھی حیران پریشان کر ...
4 روزہ ٹیسٹ میچ کی تجویز، فاف ڈوپلیسی نے اپنے کرکٹ بورڈ کو بھی حیران پریشان کر دیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ٹیسٹ میچ 4 روز تک محدود کرنے سے متعلق تجویز سامنے آنے پر تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈز نے ابتدائی طور پر اس تجویز کی حمایت کی ہے جبکہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے اس تجویز کے حوالے سے ’خبردار‘ کیا ہے ، اس کے علاوہ شعیب اختر، ویرات کوہلی جیسے کرکٹرز بھی اس تجویز کیخلاف آواز اٹھا چکے ہیں اور اب فاف ڈوپلیسی نے بھی اپنی رائے کا اظہار کر دیا ہے۔

فاف ڈوپلیسی نے 4 روزہ ٹیسٹ میچ کی مخالفت کر دی ہے اور وہ جانتے ہیں کہ جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ نے اپنے پالیسی بیان میں اس تجویز کی حمایت کا اعلان کر رکھا ہے۔

فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن ’فیکا‘ نے بھی اس تجویز کی مخالفت کرتے ہوئے تجویز پر عملدرآمد کی صورت میں بچ جانے والا وقت خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس طرح کلینڈر سے بچ جانے والی جگہ کو بھی کرکٹ سے پر کیا جائے گا۔

مزید : کھیل