”حکومت اور اپوزیشن کو مل کر یہ کام کرنا چاہئے“ترجمان وزیر اعظم کا مخلصانہ مشورہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ندیم افضل چن نے کہاہے کہ ملک میں کبھی بھی آئیڈیل الیکشن نہیں ہوئے ، حکومت اور اپوزیشن کو مل کر الیکشن کمیشن کو مضبوط کرنا چاہئے۔
ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ندیم افضل چن نے کہاکہ ملک میں کبھی بھی آئیڈیل الیکشن نہیں ہوئے ، حکومت اور اپوزیشن کو مل کر الیکشن کمیشن کو مضبوط کرنا چاہئے، امید ہے کہ الیکشن کمیشن کا معاملہ ایک ہفتے میں حل ہوجائے گا ۔
ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں جب بھی حقیقی احتساب ہوا ہے لوگوں نے قبول کیا ہے ،ورنہ لوگ جیلوں میں چلے جاتے ہیں، پیسے بھی ریکورہوجاتے ہیں اور ضمانتیں بھی ہو جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگ جیلوں سے پیوتر ہوکر نکلتے ہیں، عدل کا تقاضا یہ ہے کہ اصلاحات ہونی چاہئے ۔