”ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے کیالیاہے چند دنوں میں پتہ لگ جائے گا؟“وفاقی وزیر فوادچودھری نے بڑا دعویٰ کردیا

”ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے کیالیاہے چند دنوں میں پتہ لگ جائے گا؟“وفاقی وزیر ...
”ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے کیالیاہے چند دنوں میں پتہ لگ جائے گا؟“وفاقی وزیر فوادچودھری نے بڑا دعویٰ کردیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہاہے کہ ن لیگ اورپیپلز پارٹی کے بڑوں نے کچھ نہ کچھ لیکر ہی آرمی ترمیمی ایکٹ بل کی حمایت کا فیصلہ کیا ہوگا اور کیالیاہے ؟ اس کا پتہ آنیوالے چند دنوں میں لگ جائے گا ۔

سماءنیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فوادچودھری نے کہا کہ ن لیگ میں ہاکس کی بات نہیں سنی گئی شہباز شریف یا بلاول بھٹو زرداری نے جوبھی فیصلہ کیاہے سوچ سمجھ کر ہی کیا ہوگا ، ن لیگ اورپیپلز پارٹی کے بڑوں نے کچھ نہ کچھ لیکر ہی فیصلہ کیا ہوگا اور کیالیاہے ؟ اس کا پتہ آنیوالے چند دنوں میں لگ جائے گا ۔

فواد چودھری کا کہناتھاکہ مفاد عامہ کے بلز جن پر حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق رائے پیدا ہوچکا ہے ، وہ اگلے ہفتے میں منظور ہوجائیں گے اورنیب آرڈیننس بھی اگلے اجلاس میں منظور کرلیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمان میں اتفاق رائے بہت ضروری ہے لیکن ہر بات پر اتفاق رائے نہیں ہونا کیونکہ تمام سیاسی جماعتوں کے اپنے اپنے خیالات ہیں لیکن بڑے معاملات پر اتفاق رائے ہوناچاہئے ۔نیب آرڈیننس ، الیکشن کمیشن کے چیئرمین اور ممبران پر اتفاق رائے ہوگیا ہے جو بڑا خوش آئند ہے اور یہاں سے باقی چیزیں آگے چلنی چاہئے ۔

مزید : قومی