آفتاب اقبال نے آپ نیوز چھوڑ دیا، اب کہاں جارہے ہیں؟

آفتاب اقبال نے آپ نیوز چھوڑ دیا، اب کہاں جارہے ہیں؟
آفتاب اقبال نے آپ نیوز چھوڑ دیا، اب کہاں جارہے ہیں؟

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیاسی طنز و مزاح کے پروگراموں سے شہرت پانے والے اینکر پرسن آفتاب اقبال نے آپ نیوز کو خیر باد کہہ دیا ۔

میڈیا کی خبروں سے متعلق ویب سائٹ عمران جونیئر ڈاٹ کام کے مطابق آفتاب اقبال نے گزشتہ برس آپ نیوز کو لانچ کیا تھا لیکن اب وہ اس چینل کو خیر باد کہہ چکے ہیں۔ خبریں یہ سامنے آرہی ہیں کہ آفتاب اقبال بہت جلد ’نیو نیوز‘ پر ایک نئے پروگرام کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔ وہ نیو ٹی وی پر ’ خبر یار‘ کے نام سے پروگرام کیا کریں گے جو ہفتے میں 4 دن آن ایئر ہوگا۔

خیال رہے کہ آفتاب اقبال نے دنیا ٹی وی پر حسب حال پروگرام شروع کیا تھا جس کے بعد وہ ایک عرصہ جیو میں خبرناک کے نام سے پروگرام کرتے رہے۔ اس کے بعد وہ آپ نیوز میں جانے سے پہلے ایکسپریس نیوز میں کئی سال تک خبردار کے نام سے اپنا پروگرام چلاتے رہے ہیں۔

ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ’ اس ماہ کے اینڈ تک ان کا پروگرام آن ایئر ہوجائے گا جب کہ یہ بھی بہت جلد کلیئر ہوجائے گا کہ وہ آپ نیوز چھوڑ چکے ہیں۔اس سے پہلے بھی وہ ایک بار ایک چینل میں رہتے ہوئے دوسرے چینل پر پروگرام کا تجربہ کرچکے ہیں جو ناکامی کا شکار رہاتھا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اس بار وہ کس روپ میں سامنے آتے ہیں۔‘

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور