”جن لوگوں کے ہاتھوں میں پارٹی کی لگام ہے فیصلہ بھی ان کی جانب سے کیاگیا“ن لیگی رہنما جاوید لطیف نے نیا قضیہ کھڑا کردیا

”جن لوگوں کے ہاتھوں میں پارٹی کی لگام ہے فیصلہ بھی ان کی جانب سے کیاگیا“ن ...
”جن لوگوں کے ہاتھوں میں پارٹی کی لگام ہے فیصلہ بھی ان کی جانب سے کیاگیا“ن لیگی رہنما جاوید لطیف نے نیا قضیہ کھڑا کردیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہاہے کہ ملک کے اندر جن لوگوں کے ہاتھوں میں ن لیگ کی لگام ہے ، آرمی ترمیمی ایکٹ کی حمایت کا فیصلہ بھی ان کی جانب سے ہی کیاگیا ، جن کے ہاتھوں میں اس وقت ن لیگ کی لگام ہے ، ان کی جانب سے اس طرح کی ذمہ داری ادا نہیں کی گئی جس طرح کی جانی چاہئے تھی ۔

سماءنیوز کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ نواز شریف سے بات ضرور کی گئی ہے لیکن حتمی بات نواز شریف کے پاس نہیں ہوئی اورمریم نوازسے اس حوالے سے ایک فیصد بھی بات نہیں کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے اندر جن لوگوں کے ہاتھوں میں پارٹی کی لگام ہے ، فیصلہ بھی ان کی جانب سے ہی کیاگیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جن چار لوگوں نے بات کی اس حوالے سے کچھ چیزیں میں نہیں کہناچاہتا ہے مگر یہ حقیقت ہے کہ جن کے ہاتھوں میں اس وقت ن لیگ کی لگام ہے ، ان کی جانب سے اس طرح کی ذمہ داری ادا نہیں کی گئی جس طرح کی جانی چاہئے تھی ۔

جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ جب مولانافضل الرحمان کا مارچ تھا تو اس وقت بھی ن لیگ کی جانب سے اس طرح کاکردار ادا نہیں کیاگیا جس طرح نوازشریف چاہتے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ آرمی ترمیمی ایکٹ کے موقع پر بھی ن لیگ کو اپوزیشن کو اعتمادمیں لیناچاہئے تھا لیکن یہ غلط کیا گیا ۔

مزید : قومی


loading...