ایران نے کس میزائل سے یوکرائنی طیارہ گرایا؟ امریکی جریدے کا تشویشناک دعویٰ

ایران نے کس میزائل سے یوکرائنی طیارہ گرایا؟ امریکی جریدے کا تشویشناک دعویٰ
ایران نے کس میزائل سے یوکرائنی طیارہ گرایا؟ امریکی جریدے کا تشویشناک دعویٰ

  



تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی میگزین ’ نیوز ویک ‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے غلطی سے ایک اینٹی ایئر کرافٹ میزائل مار کر یوکرائنی طیارے کو تباہ کیاہے۔ نیوز ویک نے اپنی خبر میں 3 ذرائع کا حوالہ دیا ہے جن میں ایک پینٹاگون آفیشل اور ایک ایک امریکی اور عراقی انٹیلی جنس افسران شامل ہیں۔ جریدے نے تینوں افسران کا نام ظاہر نہیں کیا ہے۔

نیوز ویک کے مطابق یوکرائن انٹرنیشنل ایئرلائنز کی فلائٹ 752 تہران سے کیف کیلئے اڑان بھرنے کے چند منٹ بعد ہی تباہ ہوگئی تھی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایران نے عراق میں امریکی ایئر بیسز پر حملہ کیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تباہ ہونے والے طیارے کو روسی ساختہ Tor-M1 زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سسٹم کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

پینٹاگون اور امریکی خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں نے بتایا کہ امریکہ یہ سمجھتا ہے کہ یہ واقعہ غلطی سے پیش آیا ہے کیونکہ امریکی ایئر بیس پر حملے کے بعد ایران کا اینٹی ایئر کرافٹ سسٹم ایکٹو تھا اسی لیے یہ طیارہ اس کی زد میں آگیا۔

خیال رہے کہ ایران نے جب عراق میں امریکی ایئر بیسز پر میزائل حملے کیے اس کے کچھ ہی دیر بعد یوکرائنی طیارہ بھی گر کر تباہ ہوا تھا، طیارے میں 82 ایرانی، 63 کینیڈین اور 11 یوکرائنی شہری سوار تھے۔

مزید : Breaking News /بین الاقوامی