عمران خان خود اسمبلیاں توڑدیں گے ، نبیل گبول کا دعویٰ

عمران خان خود اسمبلیاں توڑدیں گے ، نبیل گبول کا دعویٰ
عمران خان خود اسمبلیاں توڑدیں گے ، نبیل گبول کا دعویٰ

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہاہے کہ ن لیگ نے اپنی سیاست بدل دی ہے ، اب پتہ نہیں چل رہاہے کہ ن لیگ نے تحریک انصاف کو این آر او دیا ہے یا تحریک انصاف نے ن لیگ کواین آر او دیا ہے ، جیسا چل رہاہے چلنے دو، میری یہ بات لکھ کر رکھ لیں کہ عمران خان خود اسمبلیاں توڑیں گے۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ قومی اسمبلی میں شریں مزاری کا اشارہ ہی کافی تھا اور اس کے بعد بات کرنے کی ضرورت ہی نہیں اشاروں ہی اشاروں میں کام ہوگیا ۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے اپنی سیاست بدل دی ہے ، اب پتہ نہیں چل رہاہے کہ ن لیگ نے تحریک انصاف کو این آر او دیا ہے یا تحریک انصاف نے ن لیگ کواین آر او دیا ہے ، جیسا چل رہاہے چلنے دو۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت پانچ سال پورے نہیں کرسکے گی اور میری یہ بات لکھ کر رکھ لیں کہ عمران خان خود اسمبلیاں توڑیں گے ،اس وقت کراچی میں گیس نہیں ہے ، پاکستان میں مہنگائی تیس فیصد بڑھ گئی ہے ۔

نبیل گبول کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان کا روس جیسا حال نہیں کرنا توپاکستان سے انڈر 19ٹیم کوہٹانا پڑے گا ، ہم پاکستان کیلئے کچھ بھی کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اب سمجھ آگئی ہے ، عمران خان ان حالات میں حکومت نہیں چلا پائیں گے ، جہاں پر بیورو کریسی ان کی نہیں سن رہی اور80سے زیادہ یوٹرن وہ لے چکے ہیں تو ایسے میں وہ کیسے حکومت چلاسکیں گے ؟عمران خان عوامی دباﺅ سے پارلیمنٹ توڑ دیںگے۔

مزید : قومی