امریکہ نے ایران پر مزید پابندیا ں عائد کردیں

امریکہ نے ایران پر مزید پابندیا ں عائد کردیں
امریکہ نے ایران پر مزید پابندیا ں عائد کردیں

  



واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ٹرمپ  نے کہاہے کہ ایران پر مزیدپابندیا ں عائد کردی گئی ہیں، نیٹو کو مشرق وسطیٰ میں  اثرو رسوخ  بڑھاناچاہئے ۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر مزید معاشی پابندیا ں عائد کرنے کی تصدیق کردی ہے ۔ ٹرمپ نے کہا کہ ایران پر مزید پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔ نیٹو کے اثر ورسوخ کو مشرق وسطیٰ میں بڑھاناچاہئے ۔

واضح رہے کہ ایران کی جانب سے عراق میں موجود امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملوں کے بعد پالیسی بیان دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران کے حملوں سے امریکہ کا کوئی خاص نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کسی امریکی فوجی کونقصان پہنچا ہے ۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران پر مزید معاشی پابندیاں عائد کریں گے ۔

مزید : اہم خبریں /بین الاقوامی