مذاکرات کی کامیابی کے بعد دھرنے کے شرکا نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کردیا

مذاکرات کی کامیابی کے بعد دھرنے کے شرکا نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کردیا
مذاکرات کی کامیابی کے بعد دھرنے کے شرکا نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کردیا

  

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)کوئٹہ میں سانحہ مچھ کے لواحقین کی جانب سے دیا گیا دھرنا مطالبات کی منظوری کے بعد ختم کردیا گیا،دھرنے کے شرکا نے مطالبات تسلیم ہونے کے بعد شہدا کی تدفین کا فیصلہ کیا ہے،شرکا کی جانب سے وزیراعظم کا شکریہ بھی ادا کیا گیا۔

مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دھرنے کے شرکا  کی جانب سے کہا گیا کہ دھرنے میں جتنے لوگ آئے ہم ان کے شکر گزار ہیں،ہمارے تمام مطالبات مان لئیے گئے ہیں ہم عمران خان کے مشکور ہیں،ہم وزیراعلی بلوچستان،وفاقی وزرا،چیف سیکرٹری سمیت دیگر مشینری کے شکر گزار ہیں،تمام نوٹیفکیشن سائن ہوگئے ہیں،ہم ان کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بھی جاری کریں گے،ہم نے تدفین کا فیصلہ کرلیا ہے،شہدا کے لئے قبریں تیار کرلی گئی ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -