پبی،اے ڈی سی آصف علی  کا مختلف بی ایچ یوز کا دورہ

  پبی،اے ڈی سی آصف علی  کا مختلف بی ایچ یوز کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پبی (نما ئندہ پاکستان) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آصف علی کا بی ایچ یو آدمزئی اور شیدو کا اچانک دورہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے بی ایچ یوز میں میڈیکل افیسر روم، ڈاکٹرز و سٹاف حاضری، ادویات کی موجودگی و سٹاک رجسٹر چیک کئے تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضاء  اوزگن کی ہدا یت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آصف علی کا بی ایچ یو آدمزئی اور شیدو کا اچانک دورہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے بی ایچ یوز میں میڈیکل افیسر روم، ڈاکٹرز و سٹاف حاضری، ادویات کی موجودگی و سٹاک رجسٹر اور بی ایچ یو کی صفائی ستھرائی کا معائنہ کیااس دوران انہوں نے بی ایچ یو انتظامیہ کو مریضوں کو بہتر سہولیات کے ساتھ ساتھ مفت ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے اور بہتر رویہ اپنانے  جبکہ بی۔ایچ یو و میں کرونا ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایت کی۔