ریسکیو نے 4لاکھ نقدی، قیمتی اشیاء مرنیوالے شخص کے ورثاء تک پہنچا دیں 

ریسکیو نے 4لاکھ نقدی، قیمتی اشیاء مرنیوالے شخص کے ورثاء تک پہنچا دیں 

  

فیصل آباد(جنرل رپورٹر)ریسکیو1122نے ایمانداری کا ثبوت دیتے ہوئے دوران سفر ہارٹ اٹیک سے جاں بحق ہونے والے گوجرانوالہ کے رہائشی کی 4 لاکھ نقدی، موبائل اور اہم کاغذات ورثاء کے حوالے کردئیے تفصیلات کے مطابق نشاط آباد کے علاقہ میں بس سوار ایک شخص کی دل کا دورہ پڑنے سے دوران سفر موت واقع ہوگئی جسکی شناخت گوجرانوالہ کے60سالہ چوہدری شیر محمد کے نام سے ہوئی جسکی نعش کو ریسکیو1122نے ہسپتال منتقل کیا جس دوران اسکی جیب سے برآمد ہونے والی لاکھوں کی نقدی اور دیگر اشیاء کو محفوظ کرکے لواحقین کو اطلاع دی جنہوں نے ریسکیوٹیم کی ایمانداری پر اظہار تشکر بھی کیا

ریسکیو 1122

مزید :

پشاورصفحہ آخر -