سرائے نورنگ،گھریلو تنازعہ  پر فائرنگ،1 جاں بحق 

سرائے نورنگ،گھریلو تنازعہ  پر فائرنگ،1 جاں بحق 

  

سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)گنڈی خان خیل میں مستورات کے تنازع پرفائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔اس سلسلے میں نورنگ پولیس نے میڈیا کے نمائندوں کو رابطے پربتایاکہ نواز خان ولد حقنواز خان سکنہ گنڈی خان خیل نے اپنی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرا تے ہوئے پولیس کو بتایا کہ نذیر خان ولد سردار خان سکنہ گنڈی خان جو ان کا داماد ہے، مستورات کا معمولی تنازعہ پیدا ہوا تھا،گزشتہ روز وہ اپنے بیٹے سردراز خان کے ہمراہ نزیر کا گلہ ختم کرنے کی غرض سے اس کے گھر گئے،تونزیرخان گھر سے مسلح نکلا بیٹے سمیت ان کا گلہ ختم کرنے کے سلسلے میں بات شروع کررہے تھے کہ مبینہ ملزم نذیر خان نے ان کے بیٹے سردراز خان پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ان کا بیٹا سردراز خان جاں بحق ہوگیا اور مبینہ ملزم فرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق مدعی نے مزیدبتایاکہ مبینہ ملزم کے ساتھ مستورات کاتنازعہ تھا،پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -