پشاور،ائیر پورٹ کے  قریب لیزر لائٹ  استعمال کرنیوالا گرفتار

پشاور،ائیر پورٹ کے  قریب لیزر لائٹ  استعمال کرنیوالا گرفتار

  

پشاور(کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے ائیرپورٹ فنل ایریا کے قریب لیزر لائٹ استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے دوران ملزم کو گرفتار کر لیا،لینڈنگ کے دوران جہازوں اور کاک پٹ پر لیزر لائٹ استعمال کرنابڑے حادثے کا موجب ہو سکتا ہے، جہازوں اور مسافروں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے اور کسی بھی حادثہ سے بچنے کی خاطر فنل ایریا میں لیزر لائٹس استعمال کرنے اور اس کے خرید و فروخت میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن اسی طرح جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق کپیٹل سٹی پولیس پشاور کو سول ایوی ایشن اتھارٹی حکام کی جانب سے شکایت موصول ہوئی تھی کہ کچھ افراد ائر پورٹ کی حدود میں جہازوں کی لینڈنگ کے دوران لیزر لائٹ استعمال کرتے ہیں جو کسی حادثہ کا موجب بن سکتا ہے جس پر ایس پی کینٹ محمد طاہر وزیر نے ایسے  افراد کے خلاف فوری کارروائی کرنے کی ہدایت کی سب انسپکٹر اسرار خان نے پشتخرہ کی حدود دولت مارکیٹ میں ملزم فہیم اللہ ولد محمد صابر سکنہ باغیچہ مسجد کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 18 لیزر لائٹس بھی برآمد ہو کر جو کہ صوبائی حکومت نے ائر پورٹ کے ارد گرد پابندی عائد کر رکھی ہے،جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے واضح رہے کہ کپیٹل سٹی پولیس پشاور نے ائر پورٹ کے فنل ایریا اور جہازوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کی خاطر خصوصی واچ ٹاورز بھی تعمیر کئے ہیں جبکہ اس ضمن میں ائیر پورٹ کے اطراف میں لیزر لائٹس استعمال کرنے اور اس کے خرید و فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف کریک بھی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -