ملت جعفریہ کی تمام شیعہ جماعتوں کا شہداء کو ئٹہ کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

  ملت جعفریہ کی تمام شیعہ جماعتوں کا شہداء کو ئٹہ کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

  

پشاور(سٹی رپورٹر)پشاور کی ملت جعفریہ کی تمام شیعہ جماعتوں نے آل شیعہ پارٹیز کے نمائندہ پلیٹ فارم سے سانحہ مچھ کے خلاف اور شہدا کوئٹہ کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا جو مرکزی شیعہ جامع مسجد سے برآمد ہو کر قصہ خوانی بازار پہنچ کر جلسہ کی شکل اختیار کر گیا۔ مظاہرے کی قیادت مرکزی شیعہ جامع مسجد کے خطیب علامہ ارشاد خلیلی، مدرسہ علامہ عارف حسینی کے سربراہ علامہ جواد ہادی، شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ، علامہ جمیل حسن، علامہ عابد شاکری، ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی رہنما علامہ ذکی الحسن، امامیہ جرگہ کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل فرزند علی بنگش اور قومی محرم کمیٹی کے سربراہ آخونزدہ مجاہد علی اکبر کر رہے تھے۔ جلسہ میں آئی ایس او اور جے ایس او کے رہنما اور جوان بھی شریک تھے۔جلسہ سے قائدین اجتجاج نے خطاب کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے شہدائے کوئٹہ کی داد رسی نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کے اس بیان کی شدید مذمت کی جس میں کہا گیا کہ وزیر اعظم کو کوئٹہ بلانا بلیک میلنگ ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم اس بیان پر شہدائے کوئیٹہ کے ورثا سے معافی مانگیں۔ مقررین نے کہا کہ اگر مظلومین کوئٹہ کے تمام تسلیم نہ ہوئے تو پھر پاکستان کی محب وطن اہل تشیع اپنے احتجاج کا دائرہ بڑھانے پر مجبور ہونگے۔ مقررین نے مظلومین کوئٹہ کے ساتھ اظہار یکجتی کرتے ہوئے اعلان کرتے ہوئے شہدا کے ورثہ کی یونہی آواز بلند کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ احتجاج کا اختتام نماز مغرب کی باجماعت نماز کے بعد کیا گیا۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -