وزیراعظم کا بیان انتہائی شرمناک ہے،سینیٹر مولا بخش چانڈیو

وزیراعظم کا بیان انتہائی شرمناک ہے،سینیٹر مولا بخش چانڈیو

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینزکے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سنیٹرمولانا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا ہزارہ برادری پر بلیک میلنگ کا الزام شرمناک ہے، انہوں نے ثابت کر دیا وہ کٹھ پتلی وزیراعظم ہیں۔مولا بخش چانڈیو نے وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ہوئے کہا کہ عوام کے ووٹوں سے آنے والے وزیراعظم مظلوموں کے زخموں پر ایسے نمک نہیں چھڑکتے، ناجائز، نااہل اور نالائق سلیکٹڈ اپنے اقتدار میں رہنے کے تمام جواز کھو چکے ہیں، دھرنوں سے اقتدار میں آنے والا کٹھ پتلی اب دھرنوں کو بلیک میلنگ قرار دے رہے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -