ی ڈی ایم تحریک توانااور اپنے اہداف کے حصول کیلئے پر عزم ہے: حیدر ہوتی 

ی ڈی ایم تحریک توانااور اپنے اہداف کے حصول کیلئے پر عزم ہے: حیدر ہوتی 

  

کاٹلنگ(نمائندہ پاکستان)  عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صد ر ایم این اے امیر حیدر خان  ہوتی نے کہا ہے کہ مچھ سانحے وزیر اعظم عمران خان کے رویے پر مذمت نہیں کرتا بلکہ اس پر لعنت بھیجتا ہوں۔ ہزارہ کمیونٹی جس قرب سے گزر رہی ہے۔ اور عمران خان اپنے انا کے ہول میں جس طرح بند ہے وہ انسانیت کے لئے بہت بڑا سوال ہے۔ سلیکٹرز کو اب عمران خان اور پاکستان میں ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔ پی ڈی ایم تحریک کی اب و تاب بالکل توانا اور اپنے اہداف کے حصول کے لئے پرعزم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کاٹلنگ میں پی کے 48کے ورکرز کنوینشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ضلعی صدر حاجی لطیف الرحمن،  تحصیل کاٹلنگ و سدھوم رستم صدر الحاج فضل رحمن بن یامین، جی ایس سہیل باچا،  سابق ایم پی اے گوہر علی شاہ،  جہانزیب خان،  جمال باچا،  حاجی گل نواز خان، شاہ رخ امان خان، اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ پاکستان بننے کے بعد 70سال میں تمام حکومتوں نے تیس ہزار ارب قرضہ لیا۔ اور عمران خان نے ڈھائی سال میں چودہ ہزار ارب روپے قر ض لیا ہے۔ جس سے معیشت کا پٹھہ بیٹھ چکا ہے۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ ان تمام قرضوں کی بوجھ براہ راست عوام پر ڈالا گیا ہے۔ چینی، آٹا، پٹرول، مافیا، ڈبل شاہ کے صورت میں سامنے آرہے ہیں۔ پہلے حکومت کو گمراہ کرکے اجناس باہر بھیج دیتے ہیں۔اور پیسے کماتے ہیں۔ اور پھر ملک میں شارٹیج پیدا کرکے باہر سے منگوانے کے ارڈر جاری کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم تحریک نے ابھی سارے پتے کھیلے نہیں ہیں۔ حکومت بالکل سکتے میں ہے اور پی ڈی ایم کے قائدین اس بات پر یکسو ہے کہ موجودہ حکومت اور پاکستان ساتھ نہیں چل سکتے۔ اس لئے ہمیں یہ ملک عزیز ہے اور اس ملک کو بچانے کے لئے پی ڈی ایم ہر حد سے گزر جائے گی۔ استعفوں کا اپشن ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ حکومت بکلاہٹ میں منفی پروپگنڈے کررہی ہے۔ جو ان کے کام نہیں ائے گی۔ جن وزراء کو جھوٹ بولنے پر لگایا گیا ہے ان کو منہ کی کھانی پڑے گی۔ انہوں نے کارکنان کو متحد رہنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت اپنے ڈھواں ڈھول پوزیشن کو سنبھالا نہیں دے سکتے ہیں۔ وہ پی ڈی ایم تحریک کو بگتنے کی اہلیت نہیں رکھتی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -