صوابی،موضع آلہ ڈھیر میں زبانی تکرار پر فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق 

صوابی،موضع آلہ ڈھیر میں زبانی تکرار پر فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق 

  

صوابی(بیورورپورٹ) موضع آلہ ڈھیر میں زبانی تکرار پر فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ فہیم خان سکنہ آلہ ڈھیر نے تھانہ تورڈھیر میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کے بیس سالہ بیٹے حضرت خان اور حنیف خان کے درمیان موبائل پر تکرار ہوئی تھی جس پر بعد ازاں حنیف خان نے حضرت خان پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گیا۔ تورڈھیر پولیس نے مقتول کے والد کی رپورٹ پر مبینہ ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -