صوابی،بین الاضلاعی جعلساز گروہ گرفتار،مسروقہ گاڑیاں برآمد

صوابی،بین الاضلاعی جعلساز گروہ گرفتار،مسروقہ گاڑیاں برآمد

  

صوابی(بیورورپورٹ) کالو خان ضلع صوابی کی پولیس نے بین الضلاعی جعلساز گروہ کے ارکان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے مختلف قسم کی مسروقہ گاڑیاں بر آمد کر لی۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق علاقہ یار حسین میں علاقے میں ایک جعلساز گروہ لوگوں کو مختلف طریقوں سے کھڑی گاڑیاں دکھا کر ان کے ساتھ سودا کر تے تھے اور خریدار کو یہ تاثر دے رہے تھے کہ یہ گاڑیاں ان کی ہے حالانکہ یہ در اصل چوری شدہ گاڑیاں ہو تی تھی۔اس گروہ کو بے نقاب کرنے کے لئے ایس ایچ او کالو خان لیاقت شاہ نے جدید خطوط پر ٹریس کر کے ایک ملزم کاشف کو گرفتار کر لیا۔ دوران تفتیش ان کے قبضے سے الٹو مہران، ایف ایکس ٹو ڈی ایکس ایل آئی اور جیب گاڑیاں بر آمد ہوئی۔دریں اثناء ایس ایچ او تھانہ صوابی فاروق خان نے ناکہ بندی کے دوران ایک موٹر سائیکل کی تلاشی لینے پر خفیہ خانوں سے 507گرام چرس جب کہ ایک اور کارروائی کے دوران 3ہزار گرام چرس بر آمد کر کے افتخار علی اور یاسر کو گرفتار کر لیا۔اوران کے خلاف الگ الگ منشیات ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -