سرائے نورنگ،انڈس ہائی  وے پر 2 موٹر سائیکل سوار زخمی

  سرائے نورنگ،انڈس ہائی  وے پر 2 موٹر سائیکل سوار زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)انڈس ہائی وے بنوں سیکشن پر تاجہ زئی کے قریب موٹرسائیکل حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو 1122لکی مروت کے ترجمان کے مطابق گذشتہ روز انڈس ہائی وے بنوں سیکشن پر تاجہ زئی کے قریب موٹرسائیکل حادثے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم ایمبولینس کے ہمراہ جائے وقوعہ پہنچی اور امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہوگء دونوں زخمیوں کو موقع طبی امداد دینے کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال لکی مروت منتقل کیاگیا۔