صوابی میں چوروں  نے گھرکا صفایا کردیا

  صوابی میں چوروں  نے گھرکا صفایا کردیا

  

صوابی(بیورورپورٹ) شاہ منصور ٹاؤن شپ میں نامعلوم چوروں نے اعزاز خان کے گھر کے تالے توڑ کر کمرے میں موجود ایک عدد ایل سی ڈی بمعہ ریسیور، دو عدد ہیٹر، قیمتی کمبل، تکیہ اور کچن کا سامان چوری کر کے فرار ہو گئے۔زیدہ پولیس نے نامعلوم چوروں کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ دریں اثناء موضع سکندری میں نامعلوم چوروں نے تمباکو بھٹی کا تالہ توڑ کر وہاں موجود لاکھوں روپے مالیت کی ایک بھینس اور ایک بیل چوری کر کے فرار ہو گئے کالو خان پولیس نے محمد قاسم کی رپورٹ پر نامعلوم چوروں کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -