علما یونیورسٹی کا ارفع کریم  کو زبردست خراج تحسین 

   علما یونیورسٹی کا ارفع کریم  کو زبردست خراج تحسین 

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)علما یونیورسٹی نے والدین کی بچوں کی اخلاقی طور پر مثبت تربیت کے موضوع پر اپنے اسپاٹ لائٹ پروگرام کی سیرہز میں کئے گئے پروگرام میں دنیا کی سب سے کم عمر مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل ارفع کریم کو دلی خراج تحسین پیش کیا، جس میں 5 جنوری کو ارفع کریم فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن محترمہ ثمینہ امجد سے گفتگو کی گئی۔ واقعتا یہ بہت اچھا تھا کہ اس پروگرام میں ارفع کریم کو معاشرے میں والدین کی مثبت تربیت کی بہترین مثال کے طور پر پیش کیا گیا، اور ثابت کیا کہ یہ والدین کی اخلاقی طور پر بچوں کی مثبت تربیت اور آگے کی مستقبل بینی ہے جو یقینی طور پر ان بچوں کی پرورش میں معاون ثابت ہوتی ہے جو دنیا بھر کے میدان میں بہترین بن سکتے ہیں۔ بلا شبہ ارفع کریم ایک ایسی مثالی بچی تھی جس نے پوری دنیا کو یہ دکھایا کہ ایک پاکستانی بھی آئی ٹی کے میدان میں نمایاں مقام حاصل کرسکتا ہے۔ ارفع کریم بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کرنے والی دنیا کی سب سے کم عمر بچی تھی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -