تھانہ کلچر میں تبدیلی پی ٹی آئی حکومت کی ترجیح، راجہ بشارت

    تھانہ کلچر میں تبدیلی پی ٹی آئی حکومت کی ترجیح، راجہ بشارت

  

 لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر قانون پارلیمانی امور و کوآپریٹوزراجہ بشارت سے نئے سی سی پی او غلام محمد ڈوگر نے ملاقات کی جس میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا راجہ بشارت نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ کلچر میں تبدیلی پی ٹی آئی حکومت کی اہم ترجیح ہے انہوں نے سی سی پی او کو ہدایت کی کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات کے مطابق قبضہ گروپوں کے خلاف جاری مہم کو مزید تیز کیا جائے اسلحہ کی نمائش،اغوا برائے تاوان،ڈکیتیوں اور دیگر جرائم کے خاتمے پر بھرپور توجہ دی جائے انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ عوام کی توقعات پوری کرنے کے لیے سی سی پی او کو وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار اور حکومت کا بھر پور تعاون ملے گا سی سی پی او نے وزیر قانون کو یقین دلایا کہ وہ تھانہ کلچر کی تبدیلی اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے-

راجہ بشارت

مزید :

پشاورصفحہ آخر -