شرمیلا فاروقی نے لیاری کے فنکاروں کو سندھ اسمبلی بلا لیا

شرمیلا فاروقی نے لیاری کے فنکاروں کو سندھ اسمبلی بلا لیا

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے لیاری کے نوجوان فنکاروں کو سندھ اسمبلی مدعو کرکے ان کی صلاحیتوں کی تعریف کردی۔شرمیلا فاروقی نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی جس میں ان کے ہمراہ کچھ نوجوان فنکار موجود ہیں جبکہ یہ سب سندھ اسمبلی میں ہیں۔

پی پی رہنما نے ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ لیاری کے ان حیرت انگیز نوجوان فنکاروں سے ملیے، جنہوں نے بھٹو خاندان کے زبردست خاکے تیار کیے۔شرمیلا فاروقی نے نوجوان فنکاروں کے کام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں کے پاس لاجواب صلاحیتیں ہیں جس کی وجہ سے ہمیں ان پر فخر ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -