سورج مکھی کی منظورشدہ اقسام  فروری کے آخرتک کاشت کرنے کی ہدایت

 سورج مکھی کی منظورشدہ اقسام  فروری کے آخرتک کاشت کرنے کی ہدایت

  

قصور۔(اے پی پی) محکمہ زراعت نے سورج مکھی کی منظورشدہ اقسام کوجنوری سے فروری کے آخرتک کاشت مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے اور کہا ہے کہ کاشتکار اعلان کردہ شیڈول کے مطابق مذکورہ اقسام کاشت کریں تاکہ شاندا رفصل حاصل ہوسکے۔ ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت) توسیع( قصوراحمد نویدامجدنے اے پی پیکوبتایا کہ رحیم یارخاں بہاولپورخانیوالملتان وہاڑی بہاولنگر میں سورج مکھی کی کاشت یکم جنوری سے 31جنوری تک مظفر گڑھ ڈی آئی جی خان لیہ لودھراں راجن پوربھکر میں 10جنوری سے 10فروری تک میانوالی سرگودھا خوشاب جھنگ ساہیوال اوکاڑہ فیصل آباد کے اضلاع میں 15جنوری سے 15فروری تک کی جائے۔

  قصورسیالکوٹگوجرانوالہ لاہورمنڈی بہاالدین شیخوپورہ ننکانہ صاحب نارووال میں یکم فروری سے 28فروری تک اٹک راولپنڈی چکوال گجرات میں یکم فروری سے 25فروری تک کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکا رسورج مکھی کی بہترین پیداوار کے لئے منظورشدہ اقسام ہائی سن33 ہائی سن 39اگورہ4 این کے 278ڈی کے 4040 64A93ایف ایچ 331 وغیرہ کی کاشت یقینی بنائیں۔

مزید :

کامرس -