کھوکھر پیلس سے متعلق درخواست‘ سیف الملوک کھوکھر سے دستاویزات طلب 

کھوکھر پیلس سے متعلق درخواست‘ سیف الملوک کھوکھر سے دستاویزات طلب 

  

لاہور(نامہ نگار)سول جج مصباح خان نے کھوکھر پیلس سے متعلق دائردرخواست کی سماعت کے دوران روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا حکم دیتے ہوئے سیف الملوک کھوکھر سے زمین کی دستاویزات طلب کرلی ہیں، فاضل جج نے ہدایت کی ہے کہ آئندہ سماعت پرکھوکھر پیلس کی زمین کے اصل دستاویزات عدالت میں پیش کئے جائیں۔

درخواست گزار سیف الملوک کھوکھر کا موقف ہے کہ ضلعی انتظامیہ غیر قانونی طور پر کھوکھر پیلس کو گرانا چاہتی ہے،انتظامیہ کو کھوکھر پیلس گرانے سے روکنے کا حکم دیاجائے،یادرہے کہ عدالت عالیہ نے 7روز میں کھوکھر پیلس کی درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

مزید :

علاقائی -