ڈپٹی کمشنر خانیوال علی شہزادکی تنخواہ جاری کرنے کاتحریری حکم جاری 

 ڈپٹی کمشنر خانیوال علی شہزادکی تنخواہ جاری کرنے کاتحریری حکم جاری 

  

لاہور(نامہ نگار)سول عدالت نے ڈپٹی کمشنر خانیوال علی شہزادکی تنخواہ جاری کرنے کاتحریری حکم جاری کردیاہے،سول جج درجہ اول رحیم یار خان ندیم اصغر نے تنخواہ بحال کرنے کا تحریری حکم جاری کیاہے،عدالتی تحریری حکم میں کہا گیاہے کہ ڈی سی کی آدھی تنخواہ ٹھیکیدار جاوید احمد ملک کی سیکورٹی کی رقم واپس نہ کرنے پر روکی گئی، ٹھیکیدار نے سڑک کی تعمیر سے قبل 4لاکھ 62ہزار327 روپے سکیورٹی جمع کرائی تھی، عدالت نے ڈسٹرکٹ کلکٹر اور ڈسٹرکٹ آفیسر روڈز کو ادائیگی نہ کرنے پر جواب طلب کیاتھا، محکمے کی جانب سے سکیورٹی کی رقم کی واپسی کی یقین دہانی کرادی گئی ہے،محکمہ کی یقین دہانی پر ڈپٹی کمشنر کی روکی گئی آدھی تنخواہ جاری کرنے کاحکم جاری کیاجاتاہے۔

مزید :

علاقائی -